10 مارچ، 2017، 6:00 PM

ماسکو میں اردوغان اور پوتین کی شام کے بارے میں گفتگو

ماسکو میں اردوغان اور پوتین کی شام کے بارے میں گفتگو

روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترک صدر اردوغان نے ماسکو میں شام کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے ترکی شام میں دہشت گردوں کی حمایت جبکہ روس دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترک صدر اردوغان نے ماسکو میں شام کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے ترکی شام میں دہشت گردوں کی حمایت جبکہ روس دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

روسی صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ ہمیں شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ روسی صدر نے روس اور ترک فوجیوں کے درمیان رابطے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کسی بھی ملک کے فائدے میں نہیں ہے۔

ترک صدر نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور گیس پائپ لائن بچھانے کے معاہدے کو سرعت بخشنے پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ ترک صدر سے قبل اسرائيل کے وزير ا‏عظم نیتن یاہو نے روسی صدر سے ماسکو میں ملاقات اور گفتگو کی۔

News ID 1870996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha